پاکستان
نامور سیاستدان،پیپلزپارٹی کے سینئررہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

نامور سیاستدان،پیپلزپارٹی کے سینئررہنما تاج حیدر انتقال کرگئے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے جنازے و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔پی پی رہنماوں کا کہنا ہےکہ تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، تاج حیدرپیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے، ان کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔