پاکستان

پنجاب اسمبلی:بین الاقوامی کامن ویلتھ ایسوسی ایشن کانفرنس۔20 بین الاقوامی اسمبلیوں کےنمائندوں کی شرکت

پارلیمنٹرینز نے موسمیاتی تبدیلیوں، لوکل گورنمنٹ ، اے آئی سوشل میڈیا، فیک نیوز، خواتین، دہشت گردی،بڑھتی آبادی، نوجوانوں کے حقوق اور اقلیتوں کے لئے موثر قانون سازی کی تجاویز دیں

پنجاب اسمبلی میں پہلی بار بین الاقوامی ایشیاء اور جنوب مغربی ایشیاء کامن ویلتھ ایسوسی ایشن کانفرنس کا انعقادکیاگیاجس میں بیس بین الاقوامی اسمبلیوں کے100 پارلیمنٹرین نے شرکت کی۔اس دوروزہ کانفرنس میں بین الاقوامی پارلیمانی لیڈر شپ نے خطہ میں مسائل کے خاتمہ کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے پر تجاویز دیں، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس وقت نوجوان ، اقلیتوں اور خواتین کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہونے والی کامن ویلتھ ایسوسی ایشن کانفرنس میں مشترکہ پارلیمانی امور کو بہتر کرنے کےلئے سیشنز کا انعقاد کیاگیا، پہلے سیشن میں پنجاب اسمبلی کی تاریخ پر ڈاکو منٹری پیش کی گئی، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کاکہناتھاکہ آج ہم بدلی ہوئی دنیا میں رہتے ہیں جس میں انسانی حقوق نہایت اہمیت کی حامل ہے جہاں دنیا اے آئی پر پہنچ چکی ہے وہیں آج ہم انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں، یہ کانفرنس ہمیں سنہری موقع دیتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی پی اے کانفرنس میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں خواتین اقلتیں اور نوجوان نسل کو مسائل کا سامنا ہے، سری لنکا کے صحت عامہ کے نظام سے سیکھنے کےلئے بہت کچھ ہے،خطہ کے مسائل کو مل کر حل کیاجاسکتا ہے۔بیرون ممالک سے شرکت کرنے والے سو پارلیمنٹرینز نے موسمیاتی تبدیلیوں، لوکل گورنمنٹ ، اے آئی سوشل میڈیا، فیک نیوز، خواتین، دہشت گردی اور بڑھتی ہوئی آبادی صرف نوجوانوں کے حقوق اور اقلیتی طبقات کے لئے موثر قانون سازی کی تجاویز دیں اور ساوتھ ایشیا کے مسائل کو باہمی اشتراک سے حل کرنے پر زور دیا۔
دوروزہ کانفرنس کا آج 8فروری کوآخری روز ہوگا جس میں خطہ کے مسائل کو حل کرنے کےلیے مشاورتی سیشن کے بعد مشترکہ لائحہ عمل جاری کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button