دلچسپ و عجیب
مردہ زندہ ہو گیا ۔ ہسپتال عملے کی دوڑیں لگ گئیں

بھارت میں ایک ہسپتال میں مردہ قرار دیئے گئے شخص کے اچانک زندہ ہوجانے پر ہسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوکر بھاگ گیا ۔ بعد ازاں مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف اہل خانہ نے اپنے مریض کے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اُس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے ان کے پیارے کو مردہ قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے سرکاری ہسپتال میں پیش آیا جہاں پھپیھڑوں کے مرض میں مبتلا بزرگ شخص کو لایا گیا تھا جسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دیدیاتھا۔ مردہ حالت میں لائے جانے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔تاہم جیسے ہی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا اور مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی اور وہ زندہ ہوگیا۔