پاکستان
سینیٹر مشتاق احمد خان کے مقتول بھائی شکیل احمد خان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں اداکردی گئی۔آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپردخاک

نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الحق،سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت اہم سیاسی شخصیات اورعام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
جماعت اسلامی کے رہنما اورسینیٹر مشتاق احمد خان کے مقتول بھائی شکیل احمد خان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ ضلع صوابی میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مشتاق احمد خان نے بھائی کی نمازہ جنازہ خودپڑھائی۔جماعت اسلامی خیبرپختونخواکےسابق امیر اور سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو ان کے گھرکی دہلیزپرقتل کیاگیاتھا۔بتایاگیاکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے کہ گولیوں کانشانہ بن گئے۔مقتول کوہساروں افرادنے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا۔