دنیاکھیل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ کاریٹائرڈمنٹ کااعلان

ٹیسٹ کرکٹ میرے لیے ترجیح رہے گی اور میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کا منتظر ہوں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نےون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیاہے۔خیال رہے کہ اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے دستیاب ہوں گے، اسٹیو اسمتھ نے 2010 میں لیگ اسپنر کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا۔اسٹیو اسمتھ نے 170 ون ڈے میچوں5800 رنز بنا ئے جن میں 35 نصف سنچری اور 12 سنچری شامل تھی اور 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں اسٹیو اسمتھ نے پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں کپتانی کی تھی۔اس بارے میں اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا ہے، میں نے ہر لمحے سے سے پیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں جن میں دو ورلڈ کپ جیتنا میرے کیرئیر سب سے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میرے لیے ترجیح رہے گی اور میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کا منتظر ہوں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button