پاکستان
سکیورٹی فورسزکامہمنداورڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن۔9دہشت گردہلاک،2جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا اور مؤثرانداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں سات خوارج دہشت گرد مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے دو بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کارروائی کی جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک ہوگئے اوران کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔