کاروبار

ڈالر کی قیمت 278 روپے 85 پیسے ہو گئی

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہو گیا،ڈالر کی قیمت 278 روپے 85 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب آج اسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا،مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

ماہرینِ معیشت کے مطابق مہنگائی کم ہونے کے بعد شرح سود میں مزید 1 فیصد کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button