پاکستان
8 فروری کو یومِ تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 8 فروری کو یومِ تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے،پی سی بی ایونٹ کے حوالے سے سخت محنت کر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گے،ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آ رہی ہیں،8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز ہوا،ہر چیز میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہونی چاہیے۔