باکسنگ چیمپئن شپ،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم عالمی چیمپئن بن گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپر لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں لیپی نیٹس کو مات دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آدم عظیم نے اپنا ناقابلِ شکست ریکارڈ برقرار رکھا اور کیرئیر کا مسلسل 12 واں مقابلہ جیتا۔
برطانوی باکسر نے باکسنگ رنگ میں ورلڈ چیمپئن سرگئی لیپی نیٹس کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں 9 ویں راونڈ میں شکست دی،آدم عظیم کو اب تک کسی مقابلے میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
تاریخی جیت کے بعد آدم عظیم خوشی سے پھولے نہ سمائے،انہوں نے فاتح اپنی ٹیم اور خاندان کے نام کر دی۔
آدم عظیم کے والدین نے کہا کہ ان کے بیٹے نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کا نام روشن کر دیا۔
آدم عظیم کے بھائی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے بھی پرو کرئیر میں ناقابلِ شکست آغاز کیا،حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راونڈز میں شکست دی۔
خیال رہے کہ آدم عظیم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔