پاکستان

اس باریوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر ہی رمضان پیکج لارہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

اس بار مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے۔وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس باریوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر ہی رمضان پیکج لارہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی عرصہ نو سال کی کم ترین سطح پرہے، جنوری میں مہنگائی کی سطح 2.4 فیصدپر آچکی ہے، وزیرخزانہ، ان کی ٹیم اور ایف بی آر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پوری کوشش ہے ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، جس طرح دوسرے اہداف حاصل کیے معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں بے پناہ شکایات تھیں، اس بار مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے ، اس کے لیے  وزارت فوڈ سکیورٹی کو ذمہ داری دےدی ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جوان آج قربانیاں پیش کررہے ہیں، ماضی میں سیکڑوں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا کہ اس سے امن قائم ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں۔

Back to top button