پاکستاندفاع پاکستان

سوات:سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چاردہشت گردہلاک کردئیے

سوات کے ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران اہلکاروں نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت مشتبہ مقام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button