پاکستان

پیکاایکٹ:ڈیجیٹل میڈیاپرملکی سلامتی کے محافظ اداروں کیخلاف مُہم چلانے والوں کے گِرد گھیراتنگ

ڈیجیٹل میڈیاپرملکی سلامتی کے محافظ اداروں اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف مُہم چلانے والوں کے گِرد گھیراتنگ کردیاگیاہے اورمقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف یہ مقدمات تھانہ شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں درج کیے گئے ہیں۔ان مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آرز میں کہا گیا ہے ملزمان نے جعلی ویڈیوز بنا کر انتشار پھیلانے کی سازش کی تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ایف آئی آرز کے مطابق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں۔ سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرمووٹ کرنے کے لیے ویڈیوزاورپوسٹس بنائی گئیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button