کاروبار
Trending

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا کی قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی۔

پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے اضافہ ہوا،10 گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا کی قیمت 27 سو 72 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button