پاکستان

قوم سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک میں خیرات و صدقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔آصف علی زرداری

پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔صدرمملکت

صدر آصف علی زرداری نےقوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے اور رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔ صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کا ماحول پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو شروع کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ اس مبارک مہینے میں خیرات و صدقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ہمیں اپنی استطاعت سے بڑھ کر غریبوں کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button