پاکستان
Trending

 وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا گیا

 اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے نائب وزیر اعظم، وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے اور عہدہ علامتی سے زیادہ کچھ نہیں ہو گا، پاکستان میں نائب وزیر اعظم نامزد کرنے کی نظیر موجود ہے، پیپلز پارٹی دور میں چودھری پرویز الہٰی کو نائب وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد گزشتہ روز وزیر خارجہ و رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا جس کا باقاعدہ طور پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیر اعظم ہیں، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button