کھیل
قومی ٹیم میں کم بیک پر لگ رہا جیسے میں ڈیبیو کر رہا ہوں: محمد عامر
4 سال بعد ریٹائرمنٹ واپس لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کم بیک پر لگ رہا کہ جیسے یہ میری ڈیبیو سیریز ہو۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کھیلنے کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے ،جب سینے پر ستارہ سجتا ہے تو وہ مختلف احساس ہوتا ہے۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے اور یہ سب سے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکی ہے، اب لائن کراس کرنا ہے۔