کھیل
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان 8 اپریل کو ہوگا
لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان 8 اپریل کو ہوگا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سکواڈ کے چناؤ کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 7 اپریل کو ہوگا، قومی سکواڈ 17 یا 18 رکنی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہوم سیریز کے باعث سلیکشن کمیٹی زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی پر موقع دینا چاہتی ہے، سلیکشن کمیٹی کی جانب سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے اضافی کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔