کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 68 ہزار کی سطح عبور

  کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 510پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 68000پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 573 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بجے کے بعد کے مارکیٹ 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہی 68 ہزار 329 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button