پاکستان

بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کیے جائیں،صفائی سمیت انتظارگاہوں میں مناسب انتظام کیاجائے۔زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ عید پر گھر کو لوٹنے والے مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی ،مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نےعید پرمقررہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹراسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عید پرزائد کرائے وصول کرنے پرسخت قانونی کارروائی کی جائے اور تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنرز کو زائدکرایوں کی وصولی روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا،وزیراعلیٰ نے تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے، تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی سمیت انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام ،پنکھوں کی موجودگی یقینی بنانے جبکہ عوامی ریلیف کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ و دیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button