کھیل
Trending

چیمپئنز ٹرافی:خوشدل شاہ کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کا امکان

لاہور : سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پاکستان کے پاور ہیٹر خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے،نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بہترین آل راونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوشدل شاہ کا نام زیر غور لایا گیا،کرکٹر بیٹنگ کے ساتھ ساتھ 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ کا حتمی اعلان کرنا ہے جس کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی،قومی اسکواڈ کی حتمی منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کی فہرست بھجوائی جائے گی۔

خوشدل شاہ نے 2022 میں نیدر لینڈ کیخلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا،وہ پاکستان کی طرف سے 10 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں لیکن اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ مدِ مقابل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button