پاکستان
لکھانی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں کا پانچواں بڑا حملہ ناکام بنادیاگیا

لکھانی سرحدی چوکی پر دہشت گردوں کا پانچواں بڑا حملہ ناکام بنادیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سحری کے وقت 10 سے 12 خارجی دہشت گرد چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے،دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا، تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کر لی گئی،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب نہ پہنچ سکے۔ترجمان نے کہا کہ دو گھنٹے مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے،سرحدی چوکی لکھانی پر یہ رواں ماہ میں پانچواں بڑا حملہ تھا جسے پسپا کیا گیاہے۔