پاکستان

پنجاب میں پہلی بار بھٹوں کی ری میپنگ کی گئی ہے،مریم اورنگزیب

پنجاب کی سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلی بار بھٹوں کو کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تمام بھٹوں کی ری میپنگ کی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملتان میں 479 بھٹے موجود ہیں جن میں سے 328 کی انسپیکشن اور 131 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ ملتان میں سیل 136 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر لانا ہو گا،بصورت دیگر ان بھٹوں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

سنیئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو جرمانے بھی کئے گئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button