ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام سپیشل چلڈرن سکول کے طالب علم کااعزاز

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیراہتمام اسپیشل چلڈرن اسکول خاران کے ہاتھوں سے معذور 22سالہ باہمت محمد قاسم نے اپنی محنت اور لگن سے یہ ثابت کیا ہے کہ انسان ناکام جسمانی معذوری سے نہیں بلکہ ذہنی معذوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔محمد قاسم اسپیشل چلڈرن اسکول ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا طالب علم ہے۔ ہاتھوں سے معذور یہ نوجوان دن میں علم کی روشنی حاصل کرتا ہےاور شام کو اپنی خودی میں نام پیدا کرنے کے لیے محنت کرتا ہے۔ محمد قاسم کی حال کی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے پاؤں سے پاکستان کا جھنڈا بنا رہا ہےکیونکہ جذبہ حب الوطنی کسی جسمانی طاقت کا محتاج نہیں ہوتا یہ دلوں میں بستی ہے، وطن کی محبت تمام عشقوں سے بڑھ کر ہوتی ہے۔محمد قاسم کا دل اور اس کی روح سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں سمائی ہوئی ہے۔محمد قاسم صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تودنیا کی کوئی بھی مشکل آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔