پاکستان
پشاور: مسجد کے باہربم دھماکہ،مفتی منیر شاکر جاں بحق

پشاورمیں مسجد کے باہربم دھماکہ سے مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق مفتی منیرشاکرسمیت چارزخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس کے مطابق افطار سے قبل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔