دنیا

امریکی ریاست پنسلوینیا میں طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک۔امدادی کارروائیاں جاری

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔بتایاجارہاہے کہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا جبکہ ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ ابھی تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں۔حالیہ حادثے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے طیارہ گرنے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button