پاکستان

پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی آج خوددس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایک عوامی تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی والوں کا سوشل میڈیا کا بخار اتر چکا ہے، انہوں نے خاندانوں اور دوستوں میں لڑائیاں کروائیاں، لوگوں کو تقسیم کیا، انہیں نفرت پر اکسایا، آج ان کی پارٹی دس حصوں میں بٹ چکی ہے۔اب عمران خان,علمیہ گروپ الگ ہے اور مروت گروپ الگ ہے۔اسی طرح علی امین گنڈاپور،جنیداکبرگروپ الگ الگ ہوچکے ہیں۔ان لوگوں نے نفرت پھیلائی تھی کہ جہاں کوئی مخالف نظرآئے تونعرے لگاواوربدتمیزی کرو۔آج ان کی پارٹی دس حصوں میں بٹ چکی ہے۔اب یہ لوگ آپس میں دست وگریباں ہیں ۔آپ نے قوم کو تقسیم کیا تھااب خودتقسیم ہوچکے ہیں۔کیونکہ آپ نے بدنیتی کے ساتھ اورلوٹ ماراوراقتدارکی ہوس میں سیاست کی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button