کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو ایڈوانٹیج،برطانوی اخبار کی تنقید

برطانیہ کے معروف اخبار ٹیلی گراف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو ایک ہی وینیو سے فائدہ پہنچنے کا معاملہ اٹھا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی گراف نے ایک ہی گراونڈ میں کھیلنے اور ایڈوانٹیج حاصل ہونے پر بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹاس کرنے کی کیا ضرورت ہے؟بھارتی کپتان روہت شرما سے پوچھ لیں کہ باولنگ کرنی ہے یا بیٹنگ

برطانوی اخبار نے آئی سی سی پر طنزیہ وار کرتے ہوئے لکھا کہ میگا ایونٹ کے دوران مختلف ٹیموں کو ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم طویل مسافت سے بچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے کھلاڑی پیٹ کمنز،اسٹیو اسمتھ،سابق کرکٹر ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن بھی بھارت کو ملنے والے ایڈوانٹیج پر گفتگو کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button