حکومت کاایک سال مکمل:ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے۔معاشی اعشارئیے بہترہوئے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ

حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی ساڑھے نو سال بعدکم ترین سطح پرآگئی ہے۔عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو چکاہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے،ہم نے سیاسی فیصلے نہیں ملکی مفاد میں فیصلے کیے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملکی بہتری کے لیے فیصلے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی آج کم ترین سطح پر ہے، ساڑھے 9 سال بعد یہ مہنگائی کی کم ترین سطح ہے، اس میں محنت، ٹیم ورک اور ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، معاشی بحالی میں آرمی چیف کا کردار قابل ستائش ہے، ہر سیکٹر میں بہتری آئی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کےخلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، پاکستان کی تباہی کی دعائیں کرنے والے آج خود تقسیم کا شکار ہیں، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی آرہی ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں، کھوکھلے نعرے لگانے والوں نے بسیں چلائیں تو الٹی چل پڑیں، کھوکھلے نعرے لگانے والوں کی خیبرپختونخوا میں کیا کارکردگی ہے؟۔