دنیا

ٹرمپ کی یوکرینی صدرکوپھردھمکی۔”روس کے ساتھ جنگ بند نہ کی تو زیادہ دیر تک نہیں رہوگے”

امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کوایک بارپھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر اس بیان پر کہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے ڈیل پر امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، اسے مشکل ڈیل نہیں ہونا چاہیے، لیکن اگر کوئی شخص ڈیل کرنا نہیں چاہتا، تو میرا خیال ہے کہ وہ زیادہ دیر یہاں نہیں رہےگا۔ٹرمپ نے یوکرینی صدر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل مخالف شخص کو زیادہ دیر سنا نہیں جائے گا، مجھے یقین ہے روس ڈیل کرنا چاہتا ہے ، یوکرینی عوام بھی ڈیل چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر کو روس کے خلاف جنگ میں امریکا کی طرف سے دیے گئے اربوں ڈالر کی فوجی امداد کی زیادہ قدر کرنی چاہیے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو دھمکی دیتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے روس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نہ کیا تو وہ یہاں زیادہ دیر تک نہیں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button