پاکستان
صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کیاجائے۔مریم نوازشریف

ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیائے خورد ونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں۔وزیراعلی پنجاب
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاہے کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلائیں۔سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کی جائے اورضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے کارروائیاں کی جائیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کریں اور نرخ روزانہ جامع رپورٹ پیش کریں۔اشیائے خورو نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کرے۔روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھی جائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیائے خورونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں۔