کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025۔بھارت نیوزی لینڈکو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تحت بھارت نیوزی لینڈکو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیاہے۔واضح رہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل تھے۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر رچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شراکت قائم کی،شبمن گل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button