کھیل
نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔بنگلادیش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے اور اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 237 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ راچن رویندرا نے شاندار سنچری بنائی۔رہے کہ اس شکست کے بعد بنگلادیشی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کا اسکا میچ صرف رسمی کارروائی ہوگا۔