دلچسپ و عجیب
ملازمین اچھا کام کریں اورفیملی قائم کریں۔جوملازم شادی نہیں کرے گا اسے نوکری سے نکال دیاجائے گا۔کمپنی کاانتباہ

چین میں ایک کمپنی نے ملازمین سے کہاہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی نہیں کرتے تو کمپنی ان کا “تجزیہ” کرے گی۔ اگر وہ ستمبر کے آخر تک سنگل رہتے ہیں تو انہیں نکال دیا جائے گا۔ شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے ایک ہزارسے زائد ملازمین کو نوٹس جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اچھی طرح کام کریں اور فیملی قائم کریں۔نوٹس میں سنگل ملازمین بشمول طلاق یافتہ افراد کو اس سال ستمبر کے آخر تک شادی کرنے اور آباد ہونے کی ہدایت دی گئی۔ ورنہ ان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیاگیاہے۔