
چیمپیئنزٹرافی کے میزبان پاکستان کا دو میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنامشکل ہوگیاہے لیکن ناممکن نہیں۔میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے لگاتار شکست کے باوجود پاکستان تکنیکی طور پر ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوا۔پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر برقرار رکھنے کےلیے نیوزی لینڈ کا دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔پاکستان کو راولپنڈی میں 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں کل 24 فروری کو راولپنڈی میں مقابلہ کریں گی۔ نیوزی لینڈ نے میچ جیت لیا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے آوٹ ہو جائے گا۔