پاکستان
عمران خان کو مطالعہ کے لیے کتابیں فراہم کی جائیں اور بچوں سے بات کروائی جائے۔عدالت کاحکم

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے حکم دیاہےکہ عمران خان کو مطالعہ کے لیے کتابیں فراہم کی جائیں اور بچوں سے بات کروائی جائے۔کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا۔