پاکستان

موسمیاتی تبدیلی،غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون اور شراکت داری کی ضرورت ہے۔آصف زرداری

پاکستان خشکی میں گھرے وسط ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے ہے۔صدرمملکت کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ورکشاپ میں گفتگو

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے ہے۔ہم مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے گوادر بندرگاہ سے مستفید ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے،انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کو ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ “مشترکہ ترقی کے لیے ایک مستحکم دنیا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اقتصادی، ماحولیاتی، سیکورٹی، غلط معلومات اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔صدر مملکت آج ایوان صدر میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون اور شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button