
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا۔ان شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیرکو شاہی ہارس گارڈزپریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں “ابھرتا ہواعالمی نظام اورپاکستان کا مستقبل” کے موضوع پرکلیدی خطاب کریں گے ۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ محب وطن اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست زوال کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی پاکستان کی ساکھ کو متاثرکرنےکی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار اور بے امنی پھیلائی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔عطا تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جوکچھ کیا اس کے تمام شواہد موجود ہیں۔