کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی۔پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان 23 فروری کو کھیلا جانا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایک لمحے میں فروخت ہو گئے لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی جا رہی ہے اور قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔