دنیا
سعودی عرب،مصر اوریواے ای کانیتن یاہوکے بیان پرسخت ردِعمل

گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےسعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانےکا بیان دیا تھا جس پرسعودی وزارت خارجہ کی جانب سے سخت ردعمل آیاہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کی بےدخلی کا بیان مستردکرتے ہیں۔دوسری جانب یو اےای نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کےبیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو قابل مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیا۔مصر نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی مصر کی ریڈ لائن ہے۔ یو اے ای کے وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔