پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے گاڑیاں دھونے والوں پر جرمانہ عائد کر دیا

جو گھر پر گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرے اسے 10 ہزار روپے جرمانہ کریں ،خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کریں۔ جسٹس شاہد کریم

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہاہے کہ پانی کو محفوظ بنانے کے لیے باقاعدہ رولز بنانے کی ضرورت ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں، مہم چلانی چاہیےکہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سےمنع ہے، پورے شہر میں بینر پوسٹر لگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، ڈولفن پولیس کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے۔عدالت نے کہا پانی کا مسئلہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے، جانتا ہوں کہ حکومت پورے پنجاب کو فوکس کر رہی ہےجو کہ اچھی بات ہے، عدالت نے استفسار کیا واٹر اتھارٹی بنانے کی تجویز دی تھی اس کا کیا بنا؟وکیل واسا نے بتایا کہ اس سے متعلق میٹنگ بلائی جا رہی ہے، جس پر عدالت نے کہا واٹر اتھارٹی سے متعلق چیف سیکرٹری سے دوبارہ میٹنگز کریں اور سمری تیاری کروائیں، مسجدوں میں واٹر ٹیب بند ہونا چاہیے، آپ نماز پڑھنےجا رہے ہیں اور پانی ضائع کر رہے ہیں اسے روکنا بہت ضروری ہے،مسجدوں میں ایک واٹر ٹینک ہو اور ڈبے سے پانی نکال کر وضو کریں۔جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ جو گھر پر گاڑیاں دھوکر پانی ضائع کرے ان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کریں جبکہ خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کریں۔واضح رہے کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی جس دوران واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت محکمہ ماحولیات اور دیگر محکموں کے افسران پیش ہوئے اورمعز ز عدالت نے یہ ریمارکس دیئے۔لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button