آٹھ فروری: الیکشن کاایک سال مکمل ۔ انتشار کا کوئی ارادہ نہیں ۔ پی ٹی آئی

کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا۔تحصیل اور یو سی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجا
تحریک انصاف نے عام انتخابات کوایک سال مکمل ہونے پر آٹھ فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی جسے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔اب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل آٹھ فروری کو انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ، ان کاکہنا تھا کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانافضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔