یوم یکجہتی کشمیر:پنجاب کے وزیرہاوسنگ بلال یاسین نے کوہالہ برج پرپنجاب حکومت کی نمائندگی کی

پاکستان اور کشمیری عوام کا باہمی رشتہ چٹان کی طرح مضبوط ہے۔بلال یاسین
آج پاکستان بھرمیں یوم یکجہتی کشمیرمنایاجارہاہے۔اس سلسلے میں پنجاب کے وزیرہاوسنگ بلال یاسین نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئےپاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے تاریخی کوہالہ برج پرکانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پرہاتھوں کی زنجیربھی بنائی گئی۔پنجاب کےوزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نےکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہاتھوں کی زنجیر نمائشی ہی نہیں، باہمی رشتے کی مضبوطی کا عہد کر رہے ہیں۔5 فروری تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولے۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہاکہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام لے کر یہاں آیا ہوں۔پاکستان اور کشمیری عوام کا باہمی رشتہ چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسوب میاں محمد نواز شریف کے دور میں کیا گیا۔ پاکستان ہر فورم پر کشمیری حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔اقوام عالم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔