غیر ملکی آقاوں کی پراکسی بننے والوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم اور افواج کی مشترکہ قوت سے دوست نما دشمنوں کو شکست دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا اہم ترین دور کیا،انہوں نے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاوں کی پراکسی بنے ہیں ہم انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں،کچھ لوگ منافقت کا لبادہ اوڑے،شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مادِر وطن اور عوام کے دفاع کیلئے ہم یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے،ان دشمنوں کا شکار کریں گے چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے،دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوئے تھے۔