دفاع پاکستان

ضلع کرم میں سیکورٹی اداروں نے 990 بنکرزدھماکہ خیزموادکے ذریعے مسمارکردیئے

ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک بڑے اور اہم اقدام کے تحت ضلع کرم میں اب تک مجموعی طور پر 990 بنکرز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حال ہی میں کوہاٹ میں متحارب گروہوں کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کے تحت کیا گیاہے۔
امن معاہدے کا بنیادی مقصد لوئر اور اپر کرم میں کئی دہائیوں سے جاری مسلح کشیدگی اور بدامنی کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام قبائلی عمائدین، علاقائی قیادت، اور ریاستی اداروں کے اشتراک سے مستقل امن کا قیام یقینی بنانا ہے۔
بنکرز کی مسماری کا عمل ایک مربوط حکمت عملی کے تحت انجام دیا گیا تاکہ غیرقانونی اسلحہ اور عسکری ٹھکانوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، جو علاقے میں بدامنی کا سبب بن رہے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button