کھیل
Trending

صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں؟چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کے حوالے سے اہم معلومات شیئر کر دیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ صائم ایوب سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی صحت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات حاصل کر تے ہیں۔

انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود بیٹر کی انجری کے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں،ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کے مستبقل کو داو پر نہیں لگا سکتے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے،وہ دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث 6 ہفتے تک کرکٹ کھیلنے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button