کھیل
Trending

ملتان ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کی 5 ویں وکٹ 129 رنز پر گر گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جا رہی ہے،مہمان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کھیلنے میں مصروف ہے۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں پر 129 رنز بنا لیے جس کے بعد مہمان ٹیم کو 138 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے بیٹرز نے مشکل پچ پر کھیل کا اچھا آغاز کیا،کپتان بریتھ ویٹ اور مائیکل لیوئس نے 50 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 163 رنز بنائے تھے اور قومی ٹیم 154 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ میچ میں ایک ہی دن 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے،دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 10،10 وکٹیں گر گئی تھیں،قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button