پاکستان

لاہور:رینجرزکی بڑی کارروائی۔اربوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث دوصنعتیں پکڑی گئیں

لیسکوچیف شاہد حیدرنےبتایا کہ بااثر بجلی چوروں کو رینجرز کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کے علاقے شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔شاہدحیدر نے بتایا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی، دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button