دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،سرمایہ کاری کے مزید فروغ پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد انتخابی وعدوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماوں سے رابطے تیز کر دئیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا،شہزادہ محمد بن سلمان نے صدارت کا منصب سنبھالنے پر امریکی صدر کو مبارکباد دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا،دہشت گردی کے سدباب اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

سعودی عرب آئندہ 4 برس میں امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button