امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری توجہ کا مرکز بن گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کیلئے فنڈ ریزنگ میں ریکارڈ 250 ملین ڈالر جمع ہوئے،250 ملین ڈالر پاکستانی روپے میں لگ بھگ 70 ارب بنتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے والوں میں دنیا کی کھرب پتی شخصیت شامل ہیں،ان کھرب پتی افراد میں ٹیسلا اور اسیپس ایکس کے مالک ایلون مسک،میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ،ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ٹک ٹاک کے سی ای او شوو چاو شامل ہیں۔
اوپن اے آئی،ایمازون،مائیکروسافٹ،اوبر،میٹا ایپ اور گوگل کی جانب سے ایک ایک ملین فنڈز ڈالر دئیے گئے۔