پاکستان

ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور گورننس پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،مریم اورنگزیب

لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کر دی،رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں لاہور میں چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سنیئر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ 15 سمارٹ پولیس اسٹیشنز 19 فروری تک مکمل ہو جائیں گے،کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کیلئے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے چھانگا مانگا کے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ماڈل فش مارکیٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی جلد مکمل کی جائے

سنیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹھوکر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی،فیصل آباد میں مزدوروں کی کام کے دوران صحت اور ہیلتھ لیبارٹری قائم کرنے کی رفتار کی جائے۔

مریم اورنگزیب نے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے پنجاب بھر میں ہاسٹلز اور 165 ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں موبائل ویٹرنری سروسز کسانوں کی دہلیز پر فراہم کی جائیں،منصوبوں کی رفتار،معیار اور گورننس پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button